• news

نوا ز شریف جلد پاکستانی عوام کے  درمیان ہونگے: شہباز چھینہ 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) پی پی 142 کے امیدوار چودھری شہباز چھینہ نے کہا ہے کہ فیض پور کے جلسہ میں ہزاروں افراد کی شرکت نوا ز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور عمران خان کے بیانیہ پر عدم اعتماد کااظہار ہے اب ہفتوں میںنہیں بلکہ دنوں میں نوا ز شریف پاکستانی عوام کے درمیان ہونگے اس کے بعد عمران خان کو زمان پارک میںبھی چھپنے کی جگہ نہیںملے گی کارکنوںکو ڈھال بناکر ریاستی فورسز پر حملے اسکی پرتشدد سوچ کا ثبوت ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق ناظم چودھری شہزا داحمد ورک اور چودھری کامران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن