• news

قصور:انتظامیہ کی نااہلی ‘ سپرے نہ کرنے سے شہر بھر میں مچھروں کی بہتات


قصور (نمائندہ نوائے وقت )محکمہ صحت کی جانب سے مچھروں کے خاتمے کیلئے سپرے نہ کرنے کی وجہ سے قصور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں مچھروں کی بہتات،شہری ملیریا سمیت کئی خطرناک بیماریوں کا شکارہونے لگے۔ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے عرصہ دراز سے مچھر مار سپرے نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ملیریا کے باعث لوگ بیمار ہو کر گھروں میں پڑے ہیں ضلعی انتظامیہ و ڈینگی سکواڈ کی بے حسی عروج پر ہے عرصہ دراز سے مچھر مار سپرے نہیں کیا گیا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور و سی ای او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھر مار سپرے کیا جائے ۔ متعلقہ حکام نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن