رانا ثنائ، مریم سمیت سینکڑوں امیدواروں کے کاغذات جمع: لاہور، شیخوپورہ، وہاڑی کے ڈی آر اوز تبدیل
لاہور؍ گوجرانوالہ؍ شیخوپورہ؍ فیروز والہ؍ جڑانوالہ؍ فیصل آباد؍ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ آئی این پی) رانا ثناء اللہ، مریم نواز سمیت صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مزید سینکڑوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، پنجاب کے 3 اضلاع میں ڈسٹرکٹ و ریٹرننگ افسر تبدیل کر دیئے گئے۔ آخری روز لاہور سے پنجاب اسمبلی کے 30 حلقوں کیلئے 1175 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ لاہور سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تمام امیدواروں نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ پارٹی نے لاہور کے تمام حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ لاہور کے حلقہ پی پی 144 سے عادل خلیق، پی پی 145 سے میاں کاشف، پی پی 146 سے شیخ صداقت علی، پی پی147 سے ڈاکٹر مقبول احمد، پی پی 148 سے شائمان بٹ، پی پی 149 سے حافظ عبید اللہ، پی پی 150 سے رضوان اکرم، پی پی 151 سے حاجی اسحاق مغل، پی پی 152 سے رانا آصف، پی پی 153 سے محمد ارشد، پی پی 154 سے عمر عبد اللہ، پی پی 155 سے عبد الرحمن نقوی، پی پی 156 سے خواجہ عمران، پی پی 157 سے عمر بن عبد العزیز، پی پی 158 سے چوہدری عبد السلام، پی پی 159 سے محمد رضوان منیر، پی پی 160 سے محمود الاسلام، پی پی 161 سے یاسمین سیف، پی پی 162سے حافظ عبد الماجد، پی پی 163 سے سیٹھ اکرم، پی پی 164 سے احمد یاسین، پی پی 165 سے نائلہ خالد، پی پی 166 سے ریاست وڑائچ، پی پی 167 سے چوہدری عبد الرزاق، پی پی 168 سے طلحہ احسان، پی پی 169 سے عابد رحمان، پی پی 170 سے محمد ارسلان، پی پی 171 سے عباس بھٹی، پی پی 172 سے ریاض احمد احسان، پی پی 173 سے ناصر محمود گھمن نے متعلقہ ریٹرننگ افسروں کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل انجنئیر حارث ڈار نے کہا پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا کوئی امیدوار ایسا نہیں جس کے کردار پر کوئی مجرمانہ داغ ہو۔ قوم کی خدمت پارٹی کا مشن ہے ۔وسطی پنجاب کی 202نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 285امیدواروں نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمشن کے مختلف دفاتر میں جمع کرا دئیے ہیں ۔آخری روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے درجنوں جیالے امیدوار پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 161میں پی پی کے 5 امیدواروں،پی پی167,168 اور 173 میں 4 امیدوار، پی پی 160میں 3 ،باقی 25حلقوں سے دو دوامیدوار انتخابی میدان میں ہیں، لاہور سے افراز نقوی، رانا فقیر ،سجاد نذیر، ظفر علی شاہ، اکرم رانا، سفیان خالد گھرکی، سیالکوٹ سے فاروق اشرف، اٹک سے ذوالفقار حیات، فیصل آباد ،نعیم دستگیر، جڑانوالہ سے رائے امتیاز، قصور سے عمران نول، رضا عباس ،مقبول ٹولو، شہیم صفدر، ارشاد خان اور آصف کھوکھر ،میانوالی زبیر حمزہ، رخسانہ بنیاد، اوکاڑہ سے ڈاکٹر جہانزیب، رائے احمد حسن، علی حسنین، کیپٹن غلام مجتبی، تلہ گنگ سے ملک ہاشم، جھنگ سے تنویر موہل، راولپنڈی سے خالد نواز بوبی اور چودھری افتخار نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ لاہور کی 30نشستوں پر 42 ،پنڈی کی 20نشستوں پر40 ،سیالکوٹ کی 11نشستوں پر 20، فیصل آباد کی 21نشستوں پر30 ، شیخوپورہ اور قصور کی 9 نشستوں پر 15،اٹک کی5نشستوں پر11 ،چکوال کی 4نشستوں پر10، گوجرانوالہ کی 15نشستوں پر 21، منڈی بہاؤالدین کی 4نشستوں پر 6، سرگودھا کی 10نشستوں پر10، میانوالی کی4نشستوں پر4امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کے حلقہ پی پی 63سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے گئے۔ مریم نواز کے حلقہ پی پی 63سے کاغذات نامزدگی سابق وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم ، سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ اور کوآرڈینیٹر یوتھ سٹی عمر فاروق ڈار نے ریٹرننگ آفیسر عثمان سکندر کو جمع کروا دئیے ہیں ، مریم نواز نے لاہور کے حلقہ پی پی 173 سے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں ۔جے یوآئی کے امیدواروں نے لاہور کے مختلف حلقوں سے صوبائی اسمبلی کے لئے اپنے اپنے کاغذات جمع کروا دیئے ہیں جن میں سے پی پی 144سے چوہدری عبد القدیر گجر،پی پی 145سے مولانا عمیر مہمند،پی پی 146سے مولانا منظور الحسن پی پی 147 سے محمد افضل خان ،پی پی 148محمد عثمان،پی پی156سے قاری محمد زکریا پی پی 157 سے چوہدری نسیم احمد میو، پی پی 158سے مولانا امتیاز احمد میو پی پی 159سے مولانا خالد اسحاق میو پی پی 160 سے حافظ شفیق بہادر پی پی 162 سے مولانا محمد الطاف میو پی پی 163سے مولانا محمد عمر میو پی پی 168 سے چودھری شفیق گجر پی پی 172 سے محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ ،پی پی 173سے خواجہ محسن جے یوآئی کے امید وار ہوں گے۔پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے فیصل آباد کے 21 حلقوں میں ایک ہزار کے لگ بھگ امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دئیے ہیں۔ الیکشن میں درجن بھر ہیوی ویٹ آئے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں بھی انتخابی میدان میں ہیں۔ سابق وفاقی و صوبائی وزراء کی بڑی تعداد صوبائی اسمبلی کے الیکشن کیلئے سامنے آچکے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل اور پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید خاں، سابق وفاقی مشیر شہباز گل، سابق وزیر مملکت فرخ حبیب، سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی، سابق صوبائی وزراء رانا آفتاب احمد خاں، علی افضل ساہی، اجمل چیمہ، چوہدری ظہیر الدین، خیال کاسترو انتخابی دنگل میں کود چکے ہیں۔جڑانوالہ میں سیاسی سیٹ اپ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء ا للہ کے پی پی 100 ، جبکہ سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر نے بھی پی پی 100 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ سیاسی درجہ حرارت تیز ہو گیا۔سرگودھا کے10 صوبائی حلقوں سمیت ریجن بھر میں 30 اپریل کو صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن کے لئے سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں سمیت امیدوروں نے ریٹرننگ آفیسرز سے کاغذات نامزدگی وصول کر کے جمع کروائے۔ جانچ پڑتال کا مرحلہ آج سے شروع ہو جائے گا۔ تمام امیدواروں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹوں کے حصول کے لئے رابطے کر لیے۔ ساتوں تحصیلوں کے صوبائی حلقوں پی پی 72،پی پی 73،پی پی 74،پی پی 75،پی پی76،پی پی 77،پی پی78،پی پی79،پی پی80 اور پی پی81 کے ریٹرننگ آفسیرز سے گزشتہ روز تمام سیاسی جماعتوں سمیت امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات حاصل کر کے ساتھیوں کے ہمراہ ریلی کی شکل میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری رکھا ۔ انتخابی مہم شروع کر دی جہاں جگہ جگہ کارنر میٹنگز اور جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر چودھر ی عثمان اکرم ورک نے حلقہ پی پی 142 ،انجمن تاجران کے صدر امجد نذیر بٹ نے حلقہ پی پی 140 ، پیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے حلقہ پی پی 140 ،تحریک انصاف کے رہنما چودھری اعجاز حسین بھٹی نے حلقہ پی پی 138 ، سیاسی وسماجی رہنمائوں چودھری قاسم ریاض گجر نے 135 ،سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیوہسپتال سید یوسف کاظمی نے 135 سے کاغذات نامزدگی داخل کروائے کارکنوں، معززین نے پھولوںکی پتیاںنچھاور کرنے کے علاوہ ان کے حق میںنعرے بازی کی ۔ ڈسٹرکٹ بھر پنجاب اسمبلی کے 9 حلقوں کے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کاکام جاری رہا، اب تک ان 9 حلقوں میں 210 کے لگ بھگ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بڑی سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہونے سے ایک روز قبل پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد بڑی تعداد میں ٹکٹ نہ ملنے والے امیدوار متوقع طور پر اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کیلیے مقرر کیے گئے 3 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرتبدیل کر دیئے ہیں. الیکشن کمیشن نے وہاڑی، شیخوپورہ، لاہور کے ڈی آر او تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا. نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ایریگیشن کیپٹن ریٹائرڈ وسیم کی جگہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر ڈی آر او لاہور اور ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم سندھو کی جگہ ڈی سی شیخوپورہ سرمد تیمور ڈی آر او شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے. ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف ملتان کی جگہ ڈی سی وہاڑی آصف شاہ ڈی آر او وہاڑی تعینات کیے گئے ہیں.
کاغذات نامزدگی