• news

ایران: فائر فیسٹیول کے دوران 11 افراد جاں بحق، 3500 زخمی 


تہران  (اے پی پی)ایران میں فائر فیسٹیول کے دوران آگ لگنے کے مختلف واقعات میں 11افراد جاں بحق اور 3500سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں ہر سال  15 مارچ کو فائر فیسٹول  منایا جاتا  ہے۔ اس فیسٹول میں آتش بازی کی جاتی ہے۔ چہارچنبی سوری تہوار ہر سال ایرانی سال کے آخری بدھ کی شام  کو منایا جاتا ہے۔ ایرانی سال 20 مارچ کو ختم ہوتا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی میڈیکل اتھارٹی کے سربراہ جعفر میادفر نے بتایا کہ اس فیسٹیول کے دوران اب تک  11 افراد جاں بحق  اور 3500 سے زیادہ  زخمی ہوگئے۔20 برس قبل یہ تہوار نوجوانوں کے لیے ایک آٹ لیٹ میں بدل گیا جہاں عوامی مقامات پر پٹاخے اور آتش بازی شروع کی گئی۔ حکام کی جانب سے انتباہات کے باوجود اور علما کے منع کرنے کے باوجود لوگ اس تہوار کو منا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن