پولیس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر اور دیگر 2 ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر سمیت دیگر دو ملزمان کی عبوری ضمانت 20 مارچ تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیش رپورٹ طلب کرلی۔