• news

اٹلی کشتی حادثہ‘ قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچا دی گئی


کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچادی گئی کراچی سے کوئٹہ آنے والی پرواز منسوخ ہونے کے باعث قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت بذریعہ روڈ کوئٹہ لائی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ 26فروری کو اٹلی کشتی حادثے میں قومی ویمن ہاکی کی کھلاڑی شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہو گئی تھی ۔شاہدہ رضا کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچ چکی ہے،پرواز منسوخ ہونے کے باعث میت بذریعہ روڈ کوئٹہ لائی جا رہی ہے جس کی تدفین علمدار روڈ کے بہشت زینب قبرستان میں ہوگی۔واضح رہے کہ شاہدہ رضا 26 فروری کو اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھیں، وہ روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن