رائو انوار کو ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کو ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی سپریم کورٹ میں راو انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربرا ہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کی دوران سماعت راو انوار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے راو انوار کو مقدمے سے بری کردیا تھا، راو انوار کے خلاف کوئی اور کیس نہیں ہے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحما ن نے کہا وفاقی کابینہ کی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا، راو انوار چاہیے تو وہاں درخواست دے سکتے ہیں، جس پر عدالت نے قرار دیا کہ راو انوار کو وفاقی حکومت سے رجوع کرنا چاہیئے ای سی ایل سے نام ڈالنا اور نکالنا وفاقی حکومت کا کام ہے عدالت نے راو انوار کا نام ای سی سے نکالنے سے متعلق کیس نمٹا دیاراو انوار کا نام نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔