پولیس نے شادمان انڈر پاس پر بیرئر لگا کر گاڑی روکی پھرجانے دیا: یاسمین راشد
لاہور( نوائے وقت رپورٹ ) رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد نے کہا ہے پولیس نے ان کی گاڑی کو لاہور کے شادمان انڈر پاس پر بیرئر لگا کر روکا اور ساتھ چلنے کاکہا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ اپنے ٹوئٹ میں یاسمین راشد نے کہا لاہور میں پولیس نے ان کی گاڑی کو گھیر ا جس کے بعد انہوں نے شادمان انڈر پاس پر اپنی کار اندر سے لاک کرلی۔ یاسمین راشد نے کہا لیڈیز پولیس نے مجھ سے کہا ہمارے ساتھ آئیں، میں نے کہا کیوں آؤں ؟ میں نے پوچھا آپ کے پاس وارنٹ ہے ؟ میرے خلاف علی بلال کی ایف آئی آر درج ہے ، میں نے علی بلال کیس میں ضمانت لی ہوئی ہے۔ بعد ازاں اپنے بیان میں یاسمین راشد نے کہا پولیس نے مجھے جانے دیا اور میں اپنے کلینک پہنچ گئی ہوں۔پولیس کا بھی کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو گرفتار نہیں کیا ۔