مانسہرہ: گھریلو ناچاقی پر بیوی‘ ساس‘ 2 سالیوں کو قتل کر دیا
مانسہرہ (نوائے وقت رپورٹ) گائوں کوٹ مانسہرہ میں گھریلو ناچاقی پر ملازم ساجد نے بیوی‘ ساس اور دو سالیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ساجد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی بیوی نے گھریلو ناچاقی پر خلع کا مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔