• news

شوکت بابر ورک کی اخبار فروش یونین لاہورکے عہدیداروںکو مبارکباد 


لاہور( نیوز رپورٹر)ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اورجنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا کہ ہمارے انتھک اخبارفروش بھائی سرفروش ہیں۔یہ لوگ صبح سویرے گھرگھر اخبار ڈیلیورکرنے کیلئے اپنی نیند اوراپنا آرام تک قربان کردیتے ہیں۔ ان کے فرض کی بجاآوری میں کسی قسم کا موسم یاطوفان بھی رکاوٹ نہیں بنتا۔اخبار فروش یونین کے مرکزی چیئرمین چوہدری عاشق علی انتہائی بردباری کے ساتھ اپنی برادری کی ویلفیئر کیلئے کوشاں ہیں۔ چوہدری عاشق علی نے اپنے اخبار فروش ساتھیوں کی معاشی صورتحال بہتر بنانے اوران کامورال بلندکرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اخبار فروش برادری کے باوفا قائدچوہدری عاشق علی کی پرجوش قیادت میں چوہدری مشتاق علی کی کامیابی تازہ ہواکاجھونکا ہے۔چوہدری مشتاق علی کوان کی گرانقدر خدمات کودیکھتے ہوئے مینڈیٹ دینے والے اخبار فروش ورکرز اب خوشی سے نہال جبکہ اپنے مسائل سے نجات سمیت روشن مستقبل کیلئے پرامید ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن