• news

ریکارڈ یافتہ 2 رکنی ڈکیت گینگ،خاتون مفرور ملزمہ سمیت 3 اشتہاری گرفتار


لاہور(نامہ نگار)مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیاہے۔مغلپورہ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گڈو گینگ کے ملزمان شہباز عرف گڈو اور محمد نواز سے اسلحہ اور چوری شدہ موبائل برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شالیمار لنک روڈ پر ڈکیتی کرنے جا رہے تھے، ملزمان نے پٹرولنگ ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے تعاقب کر کے گرفتار کیا ہے۔سمن آباد پولیس نے ایک ہی مقدمہ میں مطلوب 3 مفرور ملزمان اقبال، رضوان اور لبنی بی بی کو گرفتار کر کے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سمن آباد پولیس کو لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب تھے۔مفرور ملزمان نے 17 سالہ لڑکی کو خاتون کے ذریعہ گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن