سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے ایک اور وارڈن نے پی ایچ ڈی کرلی
لاہور(نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے ایک اور وارڈن نے پی ایچ ڈی کرلی ہے ۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے وارڈن آصف اقبال کو مبارکباداورتعریفی سند دی ہے اور ان کیلئے نقدانعام کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن آصف اقبال نے نجی یونیورسٹی سے ریاضیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس سے پہلے ٹریفک پولیس میں سے 145 وارڈنز ایم فل ڈگری جبکہ 4 وارڈنز ڈکٹریٹ ڈگری ہولڈرز ہیں۔