شہریوں کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں :ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ گذشتہ روزناجائز اسلحہ، منشیات فروشی،ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی و دیگر جرائم میں ملوث 85ملزمان گرفتارکئے گئے۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15مقدمات درج جبکہ15ملزمان گرفتارکئے گئے۔گرفتار ملزمان سے ایک بندوق،20پسٹلز اور 51گولیا ں برآمد کی گئیں۔شہر میں ہوائی فائرنگ کر کے لوگوں کی جانوں کی خطرہ میں ڈالنے والے کے خلاف کارروائیوں کے دوران 28ملزمان کو حراست میں لے کر 9مقدمات درج کئے گئے۔