علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل سے دستبردار‘احسن رضا شامل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی امپائر علیم ڈار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل سے دستبردار ہوگئے۔ پاکستان کے امپائر احسن رضا، علیم ڈار کی جگہ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہوگئے۔احسن رضا کو سال 24-2023 کیلئے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔علیم ڈار نے ریکارڈ 435 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔واضح رہے کہ اب تک احسن رضا 72 ٹی ٹونٹی، 41 ون ڈے اور 7 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے آئی سی سی میں شاندار خدمات سرانجام دینے پر علیم ڈار کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ انہوںنے دو دہائیوں تک پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا ہے ۔ انہوں نے احسن رضا کو آئی سی سی امپائر پینل میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔