خواہش ہے ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں ہوں : شعیب اختر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کرکٹر شعیب اختر نے ایشیاکپ کی میزبانی کے حوالے سے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہ میچز پاکستان میں ہوں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر سری لنکا میں یہ مقابلے کروا لینے چاہئیں ۔ چاہتا ہوں کہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں۔ پاکستان بھارت میچ سے بڑا آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کا کوئی مقابلہ نہیں۔