ہمارے کپتان بابر اعظم‘ وہ بادشاہ میں وزیر ہوں: شاداب خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہمارے کپتان اب بھی بابراعظم ہیں، آرام کر رہے ہیں، بابر بادشاہ اور میں وزیر ہوں۔ میچ کے ابتدا میں ہماری باڈی لینگویج اچھی نہیں تھی، ہمارے بائولرز پہلے دس اوورز میں ہمیں مہنگے پڑے۔ مجھ سے ایونٹ میں مس فیلڈ نگ ہوئی، کیچز ڈراپ ہوئے، جب لیڈر ایسا کرے تو اس سے فرق پڑتا ہے۔ یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گرنے سے بھی میچ ہمارے ہاتھ میں نہیں آسکا، ہم نے ایک پرفیکٹ ٹیم کھلائی لیکن ایونٹ میں وہ حاصل نہیں کر سکے جو کرنا چاہیے تھا۔بائولنگ اور بیٹنگ میں ہم نے کم بیک کیا لیکن پشاور زلمی نے بہت اچھی بائولنگ کا مظاہرہ کیا، ڈیتھ اوورز میں انکی بال ریورس سوئنگ بھی ہوئی۔ بابر اعظم کے پاس بہت تجربہ ‘ بائولرز کا اچھا استعمال کیا۔ افغانستان کیخلاف اچھی سیریز ہو گی ان کے کھلاڑی ہر جگہ لیگ کرکٹ کھیلتے ہیں، افغانستان کی ٹیم ٹی ٹونٹی میں اچھی ہے، ایشین کنڈیشنز میں اچھا کھیلتی ہے۔