• news

بارش کا امکان، پاکستان سپرلیگ فا ئنل کا چیڈول


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ8 کے فائنل کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ  فائنل کے دوران بارش کا امکان ہے جس کے باعث پی سی بی اور فرنچائزز فکر مند ہیں کہ فائنل میں خلل نہ پڑے۔پی ایس ایل کے فائنل کو اچھا بنانے کیلئے پی ایس ایل کے فائنل کو ری شیڈولڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  فائنل اب 19 مارچ کی بجائے 18 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ٹیموں کیلئے ایک دن کا آرام ختم کر دیا گیا ہے۔ فائنل کیلئے پہلے سے خریدے گئے ٹکٹس 18 مارچ کو قابل استعمال ہونگے۔پاکستان کرکٹ بورڈکی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور فیصل حسنین آج دبئی روانہ ہونگے،ایشیاکپ اور بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023کیلئے پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اجلاس میں اپنا موقف پیش کریگا، آئی سی سی اجلاس کے اگلے روز ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ بھی شیڈول ہے جہاں نجم سیٹھی اور فیصل حسنین پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے،مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی سائیڈ لائنز پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے علاوہ دیگر بورڈ سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں،20مارچ کو آئی سی سی کا بورڈ اجلاس اس حوالے سے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن