• news

آسام کے انتہاپسند وزیراعلیٰ کی مسلم دشمنی‘ تمام مدارس بند کرنے کا اعلان


نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست آسام کے ہندو انتہاپسند وزیراعلیٰ ہیمانت بسوا شرما نے کہا ہے  انہوں نے 600 مدرسے بند کر دیئے ہیں اور ریاست میں تمام مدرسوں کو بند کر دیں گے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہیمانت بسوا شرما نے الزام عائد کیا کہ لوگ یہاں بنگلہ دیش سے آکر ہماری تہذیب اور ثقافت کیلئے خطرہ بن جاتے ہیں۔ ہمیں مدرسے نہیں چاہئیں بلکہ ہمیں سکول‘ کالجز اور جامعات درکار ہیں۔ بیان پر سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والے لوک سبھا کے رکن  ڈاکٹر سید طفیل حسن نے ردعمل میں کہا کہ مدارس ہندوستان کی تعلیم میں 1000 برس سے اپنا کردار ادا  کر رہے ہیں۔ مدارس میں صرف اسلامی تعلیم ہی نہیں دی جاتی بلکہ وہاں پر جدید عصری علوم بھی پڑھائے اور سکھائے جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن