چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول: اسحاق ڈار
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کو چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ رقم چین کے بنک آئی سی بی سی سے دوسری قسط کے طورپر ملی۔ پاکستان کو مزید 30 کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ پاکستان نے چینی بنک کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی تھی۔ چین کے بنک نے یہ رقم رول اوور کرنی ہے۔