پنجاب انتخابات : 297حلقوں میں 8ہزار422امیدواروں کے کا غذات جمع
اسلام آباد +لاہور(خصوصی نامہ نگار+نیوز رپورٹر+لیڈی رپورٹر) پنجاب میں ہونے والے الیکشن کیلئے 297 حلقوں سے مجموعی طور پر 8 ہزار 422 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں مخصوص نشستوں پر 793 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر 623 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر 170 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ الیکشن کمشن نے صوبے کے مختلف شہروں سے جمع کرائے گئے کاغذات کے بارے میں بتایا کہ اٹک کے چار حلقوں پر 128 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، راولپنڈی کے 15 حلقوں پر 499 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، چکوال کے چار حلقوں پر 100 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، گجرات کے 7 حلقوں پر 187 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیالکوٹ کے 11 حلقوں پر 420 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نارووال کے 5 حلقوں پر 143، گوجرانولہ کے 14 حلقوں پر 468، منڈی بہائوالدین کے چار حلقوں پر 107، حافظ آباد کے 3 حلقوں پر 59 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرگودھا کے 10 حلقوں پر 279 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خوشاب کے 3 حلقوں پر 57، میانوالی کے چار حلقوں پر 82، بھکر کے چار حلقوں پر 66، چنیوٹ کے چار حلقوں پر 68، فیصل آباد کے 21 حلقوں پر 757 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 6 حلقوں پر 171، جھنگ کے 7 حلقوں پر 155، شیخوپورہ کے 9 حلقوں پر 234، لاہور کے 30 حلقوں پر 1175، قصور کے 9 حلقوں پر 233، جبکہ اوکاڑہ کے 8 حلقوں پر 228 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ پاکپتن کے 5 حلقوں پر 122 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ساہیوال کے 7 حلقوں پر 166، خانیوال کے 8 حلقوں پر 165، ملتان کے 13 حلقوں پر 353، لودھراں کے 5 حلقوں پر 107، جبکہ وہاڑی کے 8 حلقوں پر 206 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بہاولنگر کے 8 حلقوں پر 223، بہاولپور کے 10 حلقوں پر 191، رحیم یار خان کے 13 حلقوں پر 297، مظفرگڑھ کے 12 حلقوں پر 332 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ لیہ کے 5 حلقوں پر 105، ڈیرہ غازی خان کے 8 حلقوں پر 191، راجن پور کے 5 حلقوں پر 168 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لیے 297 حلقوں سے مجموعی طور پر 8 ہزار 422 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ سکروٹنی 22 مارچ تک کی جائے گی، سکروٹنی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 27 مارچ تک دائر کی جاسکیں گی، اپیلیٹ ٹریبونل مذکورہ اپیلوں پر فیصلے 3 اپریل تک کرے گا اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 4 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کی انتخابات سے دستبرداری کی آخری تاریخ 5 اپریل مقرر کی گئی ہے جب کہ انتخابی نشان 6 اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے، اس کے بعد پنجاب اسمبلی کے لیے پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔ جبکہ