عمران خان کو سیاسی اختلاف پر دھمکانا ناقابل قبول، امریکی رکن کانگریس
واشنگٹن(نوائے وقت رپورٹ) امریکی رکن کانگریس ایرک سوالویل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی اختلاف پر دھمکاتا اور گرفتاری کی کوشش ناقابل قبول قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق امریک رکن کانگریس ایرک سوالویل نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا پاک امریکہ تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں۔ایرک سوالویل کاکہنا تھا کہ حکومت کی عمران خان کو سیاسی اختلاف پر دھمکانا اور گرفتاری کی کوشش اور ان کے حامیوں پر تشدد ناقابل قبول ہیں۔ امریک رکن کانگریس نے کہا کہ ایسی صورتحال ہمارے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کیلئے خطرہ ہے، فریقین تشدد سے بچنے کے لیے پرامن سیاسی عمل میں شامل ہوں۔ ڈیموکریٹ رکن کانگریس ایرک سوالویل ایوان کی جوڈیشری اور وم لینڈ کمیٹیوں کے رکن ہیں۔