کرونا کے 133نئے کیسز‘ پنجاب میں ماسک پہننا لازمی قرار
اسلام آباد (نامہ نگار + اے پی پی) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 133نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 15 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.70فیصد رہی۔ دوسری جانب پاکستان بھر میں کرونا کیسز میں ممکنہ اضافے کے خدشے کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں محکمہ صحت پنجاب نے تمام ہسپتالوں میں بھی ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔