کراچی کو سہارا دیں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خالد مقبول
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے کراچی کو سہارا دیں، آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی۔ آج متحدہ کی جدوجہد کا 40 واں سال شروع ہوگا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شہر پر قبضے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ آئندہ وزیراعظم متحدہ کی حمایت کے بغیر نہیں آ سکتا۔ فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ کے تمام لوگ جدوجہد میں ساتھ ہیں۔