• news

دفاع مضبوط ہاتھوں میں‘  افواج اور سکیورٹی اداروں پر فخر ہے: عبدالخبیرآزاد


لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مہینہ نزول قرآن کا مہینہ ہے جو ہمیں صبرو استقامت اور وحدت کا درس دیتا ہے، ماہ رمضان رحمت، مغفرت اور جہنم سے آزادی کا مہینہ ہے، روزہ ہمیں تقوی اور پرہیزگاری کا درس دیتا ہے، رمضان المبارک میں عوام الناس زکوۃ، خیرات اور صدقات لوگوں میں بانٹنے کا ذریعہ بنیں، صاحب استطاعت لوگ متاثرین سیلاب کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہمیں اپنی افواج اور سکیورٹی اداروں پر فخر ہے، افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں نے بے مثال اور لازوال قربانیاں دے کر ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے جسے پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ آخر میں ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی، استحکام پاکستان، عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزاد ی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن