• news

نایاب عمرانی کیس، حکم امتناعی برقرار، فریقین سول کورٹ سے رجوع کریں: سپریم کورٹ 


اسلام آباد (وقائع نگار) عدالت عظمیٰ نے'' بلوچستان میںجائیداد کے تنازعہ پر قتل ہونے والے  وقار عمرانی کے مقدمہ کی پیروی کرنے کی پاداش میں جیکب آباد  میں قتل ہونے والی  اس کی بہن خاتون وکیل صنم عمرانی، ان کی والدہ اور بھابھی کے قتل کے بعد زندہ بچ جانے والی نایاب سکندر عمرانی کی درخواست پر لئے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران نایاب عمرانی کو ملنے والی جائیداد کی حد تک حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے دیگر فریقین کو اپنے حقوق کیلئے سول کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جبکہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نایاب عمرانی ایک بچی ہے جس کے حقوق پامال ہوئے ہیں، اب جو حقوق اسے ملے ہیں ہم انہیں مزید پامال نہیں ہونے دیں گے، اس کے سارے اہل خانہ کو ہی قتل کردیا گیا تھا، اب اس کو جو حقوق حاصل ہوئے ہیں وہ کسی کو نہیں چھیننے دیں گے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے  از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

ای پیپر-دی نیشن