عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی مولانا قاری جمیل الرحمن اختر کے انتقال پر تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی،سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر،نائب امیر پیرر ضوان نفیس، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم جے یوآئی کے رہنما مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز، قاری ظہورالحق، قاری محمداقبال ، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا محبوب الحسن طاہر نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سرپرست، پاکستان شریعت کونسل پنجاب کے امیر، خطیب جامع مسجد امن لاہور مولانا قاری جمیل الرحمن اختر کے انتقال پرملال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا قاری جمیل الرحمن اختر کا سانحہ ارتحال بہت بڑا اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ وفات پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہیں۔ حضرت مرحوم ایک علمی روحانی اور سیاسی شخصیت اور داعی ختم نبوت تھے۔ بلاشبہ حضرت اقدس نے پوری زندگی قرآن وحدیث اور تحفظ ختم نبوت کی خدمت میں گزری آپ کا شمار جید علماء کرام میں ہوتا ہے۔دین اسلام کے سچے سپاہی اور سچے عاشق رسول تھے۔ علماء نے کہا کہ جہاں علمی اور روحانی حلقے انکے فیض سے محروم ہوگئے تو وہاں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ایک نڈر اور بہادر و مذہبی اور روحانی شخصیت سے محروم ہوگئی۔