حکمران ٹولہ عام عوام سے جینے کا حق چھین رہا ہے: شاداب رضا نقشبندی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ، جنرل سیکرٹری وسطی پنجا ب سردار محمد طاہر ڈوگر نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میںاضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ عام عوام سے جینے کا حق چھین رہا ہے۔ حکمران اپنی عیاشیوں اور شاہ خرچیوں کا بوجھ غریب عوام کے کندھوں پر ڈال رہے ہیں۔ غریب عوام کی آہیں اور سسکیاں حکمرانوں کو لے ڈوبے گی۔ حکومت عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف دینے کی بجائے ان پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال دیاہے۔ حکومت نے عوام کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ احتجاج اور سڑکوں پر نکلنے کا راستہ اختیار کریں۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی کا نتیجہ ہے کہ عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم مسلسل گرایا جا رہا ہے۔