زمین پر اللہ ، رسول ؐ کی شریعت کانفاذ عمل میں لایا جائے:علامہ ہشام الٰہی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے چیئرمین علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے مر کز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر میں کہا رو ئے زمین پر اللہ اور اْس کے رسول ؐ کی شریعت کانفاذ عمل میں لایا جائے۔ قوم نے نظریہ پاکستان اور لاالہ اللہ کے مقصد کو دفن کردیا ہے نتیجہ ذلت و رسوائی گمراہی پستی ہما را مقدر بن گئی ہے۔رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ہمیں رمضانی مسلمان نہیں بننا چاہئے۔ رمضان المبارک میں صدقات، زکوۃ، انفاق فی سبیل اللہ کو تیز کرنا چاہئے۔ رمضان المارک نیکیوں کا موسم بہار ہے اس میں انسان اللہ کے حضور گڑ گڑا کرکثرت کے ساتھ توبہ استغفار کرے۔ اپنے گناہوں کی معافیوں کو مانگے اپنے گناہوں کو بخشوا ئے دنیاوی معاملات کو کم کرکے اللہ تبارک و تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط کرے۔ مضان المبارک کا اور قرآن کریم کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے۔ ہمیں چاہئے رمضان المبارک میں کثرت کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کریں۔ رمضان المبارک کا مقدس بابرکت مہینہ نیکیوں میں سبقت لیجانے کا مہینہ ہے جب بندہ مومن روزہ رکھتا ہے اور افطاری تک فرشتے روزے داروں کیلئے اس کی بخشش کی دعائیں کرتے رہتے ہیں۔