نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹرکی ایجاد :نارک جی ون لہسن کی آگاہی مہم
لاہور( کامرس رپورٹر ) حکومت پاکستان سے منظور شدہ نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر اسلام آباد کی ایجاد نارک جی ون لہسن کی زمینداروں میں آگاہی مہم کی سلسلے میں سی ای او پراڈائز ایگریکلچر کے زیر اہتمام چوہدری صابرحسین بلا کی نگرانی میں چیف ایگری کلچر آفیسر لاہور ڈویژن ڈاکٹر شیر محمد شیراوت کی زیر صدارت افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ڈاکٹر احمد بلال ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ لاہور ڈویژن محمد یاسین گل ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ قصور محمد عرفان نواز چیف ایگرو سروسز محمد اکرم ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پنجاب افتخارنتھی میڈیا ایڈوائزر پیراڈائز ایگریکلچر فارمز قصور شیخ رئیس حیدر سمیت محکمہ زراعت کے افسران اور زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نارک جی ون لہسن سے متعلق آگاہی سیمینار منعقد کرنے پر چودھری صابر حسین بلا کی کوششوں کو سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر نائب صدر عوامی پریس کلب گاہنہ افتخار نتھی نے سرانجام دیئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیف ایگری کلچر آفیسر لاہور ڈویژن ڈاکٹر محمد شیراوت نے کہا ہے کہ نارک جی ون لہسن کی پیداوار میں اضافہ کر کے کسان خوشحال ہو سکتا ہے۔ ریٹائرڈ کرنل سرفراز یاسین گل راؤ ارشد زمان عرفان نواز نادر احمد چوہدری صابر حسین نے بھی نارک جی ون لہسن سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لہسن کی کاشت اور پیداوار بڑھانے سے متعلق تجاویز دیں۔