آئی ایم ایف کا پاکستان کے ایٹمی میزائل پروگرام پر سوال اٹھانا انتہائی تشویشناک :شجاع الدین شیخ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام پر سوال اْٹھانا انتہائی تشویش ناک ہے۔ یہ بات انہوں نے قرآن اکیڈمی لاہور میں کہی۔شجاع الدین شیخ نے کہا کہ پاکستان ایک عرصہ سے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سودی قرضہ لے رہا ہے۔ لیکن یہ قرضہ پاکستان کی معیشت کو تقویت دینے کی بجائے اْسے کمزور کرتا رہا۔ ہم آغاز سے ہی آئی ایم ایف یا کسی بھی بین الاقوامی ادارے سے سودی قرضہ لینے کی شدت سے مخالفت کرتے رہے ہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اِسے اپنے اور اپنے رسول کے خلاف جنگ قرار دیا ہے ۔