عمران خان سنجیدہ ہیں تو ان کو ٹیبل پر آکر خود بیٹھنا پڑے گا:ذوالفقارعلی بدر
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقارعلی بدر نے کہا کہ عمران خان کو سب سے پہلے غیر مشروط سپورٹ کا 2018 میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا۔ عمران خان اگر سنجیدہ ہیں تو ان کو ٹیبل پر آکر خود بیٹھنا پڑے گا۔ موجودہ وزیراعظم نے بھی عمران خان کو 2018 میں چارٹر آف اکانومی کی پیشکش کی تھی۔آئی ایم ایف کی جو بھی شرائط ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کیلئے پوری طرح سے کوشاں ہیں۔اسلاموفوبیا ہو یا پھر اسلام اور خواتین، بلاول بھٹو زرداری نے منطقی دلائل کے ساتھ دنیا کے سامنے اسلام کا تشخص بہتر کیا، بلاول بھٹو زرداری صاحب نہ صرف اسلامی بلکہ ایک گلوبل لیڈر بن کر اْبھر رہے ہیں۔