فٹ پلیٹ انسپیکشن ڈیوٹیوں کا شیڈول جاری
لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل آفیسر رباب ملک کی جانب سے جاری ہونے والے ڈے نائٹ فٹ پلیٹ انسپکشن شیڈول کے مطابق افسران و انسپکٹر رواں ماہ کی 17 تاریخ سے 23 تاریخ تک مختلف ٹرینوں کے انجنوں میں ڈے اینڈ نائٹ فٹ پلیٹ انسپکشن ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ فٹ پلیٹ ڈیوٹیاں گرین لائن‘ قراقرم‘ خیر میل‘ بزنس ایکسپریس‘ کراچی ایکسپریس‘ تیز گام‘ ریل کارز سمیت دیگر ٹرینوں میں خصوصی طورپر لگائی گئی ہیں۔ شیڈول کے مطابق ٹرانسپورٹیشن ‘ انجینئرنگ‘ مکینکل‘ سگلنگ اور آپریٹنگ شعبوں کے افسران و انسپکٹرز ٹرین انجنوں میں ڈیوٹی کے دوران ٹرین آپریشن سیفٹی رولز‘ ٹریک الائنمنٹ‘ وے اینڈ ورکس‘ لیول کراسنگ گیٹس سے متعلق آبزرویشنز رپورٹ ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر کو دینے کے پابند ہونگے۔