جزا ، سزا کے نظام کے بغیر کوئی معاشرہ نہیں چل سکتا : مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، متعدد دینی کتابوں کے مصنف، معروف دینی سکالر اور جامع محمد ی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ سزا وجزا کے نظام کے بغیر نہیں چل سکتا۔ ہمارے عدالتی نظام میں درستگی کی بہت زیادہ گنجائش ہے۔ وطن عزیز سیاسی طور پر انوکھے راستے پر رواں دواں ہے جہاں کمزور اور طاقتور کیلئے الگ الگ قوانین ہیں قانون پر عملدرآمد نہ ہونا نہایت خطرناک ہے۔ مزاحمت کا راستہ اپنایا جاتا ہے۔ مقدمات غلط یا صحیح اس کا فیصلہ تو عدالت میں آنے کے بعد ہی ہوتا ہے۔ ہمیں انہی ملکی عدالتوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔ طاقتور عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دے تو پھر کل سب کریں گے۔ حکومتی رٹ ختم ہوجاتی ہے۔ مزاحمت کا راستہ پر طاقتور اپنا سکتا ہے۔ عدالتی نظام اور عدلیہ مذاق بن جائے گی۔ پاکستان میں سیاسی لیڈروں، ورکروں کا ٹرائل ہوا ہے۔ انہیں رہائی یا سزا ئیں بھی ہوئی ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پہلے خود کو مزاحمت کے بغیر اس نظام کے آگے سرنڈر کرنا پڑے گا۔ اگلا مرحلہ بعد میں شروع ہوگا۔