سیاسی انتشاروفتنہ فساد ملک وقوم کیلئے زہرقاتل ہے:علامہ محمدممتازاعوان
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ورلڈپاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان نے مرکزتحفظ ختم نبوت جوہرٹاؤن میں نائب امیر پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری کی زیرصدارت علماء اوردینی رہنماؤں کے تنظیمی وتربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی انتشاروفتنہ فساد ملک وقوم کیلئے زہرقاتل ہے۔ عدم استحکام وسیاسی انتشارسراسرملک دشمن ایجنڈاہے اوربعض بونے سیاستدان ذاتی مفادواقتدارکی خاطرقومی یکجہتی وملکی سلامتی کیخلاف مہمات جاری رکھے ہوئے ہیں اوراسی طرح یہودی، بھارتی وقادیانی لابی پاکستان کو عدم استحکام کاشکاربناکرملکی معیشت کومزیدتباہ اوروطن عزیزکوبحرانوں سے دوچار کرنا چاہتی ہے۔ ان حالات میں تمام اسلام پسندومحب وطن عناصرپریہ بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ متحد ہوکر وطن وامن دشمنوں کے تمام تر عزائم ومزموم ارادے مکمل ناکام ونامرادبنادیں جوہم سب کادینی وملی اورقومی فریضہ ہے۔