• news

ٹریفک پولیس کے سکولز ‘کالجز  مساجد میں روڈ سیفٹی پر لیکچرز جاری 


لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پر ٹریفک انسپکٹرز نے مختلف سکول، کالجز اور مساجد میں روڈ سیفٹی پر لیکچرز دیئے، مساجد میں ون وے، ہیلمٹ، بغیر لائسنس سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر آگاہی لیکچرز دئیے گئے، دینی و دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ ٹریفک ایجوکیشن بھی لازم و ملزوم، ٹریفک قوانین دراصل حقوق العباد کا حصہ ہیں۔ ٹریفک انسپکٹرز کا کہنا تھا کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی، گویا پوری انسانیت کی جان بچائی۔ کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں حقوق العباد کا درس دیتا ہے، سفر کرتے ہوئے صبر،برداشت کے دامن کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن