• news

لڑائی جھگڑے میں فائرنگ‘خاتون  راہگیر سمیت 3افراد زخمی ‘ملزم گرفتار


لاہور(نامہ نگار)سمن آباد میں لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کرکے خاتون راہگیر سمیت 3 افراد کو زخمی کردیا ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکر لیا ہے ۔ چند دن قبل علی آصف بٹ اور ایان خان کا جھگڑا ہوا تھا۔رنجش پر ملزم علی آصف بٹ نے ایان خان پر فائرنگ کردی ۔زد میں آکر 3 افراد ایان،علی حسن اور راہگیرخاتون اقراء شدید زخمی ہو گئی ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ پولیس ٹیم نے ملزم علی آصف بٹ کو گرفتار کر کے پستول و گولیاں برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن