نامعلوم افراد کی فائرنگ‘30سالہ نوجوان قتل ‘ملزم فرار
لاہور(نامہ نگار) نصیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 30سالہ نوجوان معاذ کوشدید زخمی کر دیااور فرار ہو گئے ۔زخمی معاذ کو ہسپتال منتقل کیا گیا،مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کا سراغ لگاکر گرفتار کر لیا جائیگا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔