• news

حکومت ملکی ترقی ‘ عوامی خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے: عارف سندھیلہ


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر وامیدوار پی پی 140 عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ملکی ترقی کا راستہ روکنا خیر خواہی نہیں بلکہ ملکی دشمنی کے مترادف ہے سیاست چمکانے کی آڑ میں ریاستی مفادات کو داؤ پر نہ لگایا جائے ملک دشمن قوتوں کی نظریں پاکستان پرلگی ہیں جو قوم کا اتحاد توڑنے اور ملکی استحکام کو پارہ پارہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن