قومی ‘ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں:امجد علی ہیرو
بھکھی(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وآٹو مارکیٹ فیصل آباد روڑ کے چیئرمین میاں امجد علی ہیرو نے کہا ہے کہ عمران خان کا دامن صاف ہے تو انہیں احتساب سے گھبرانے کی ضرورت نہیں یہ خود کوقانون کے حوالے کر کے انکوائری کا حصہ بنیں تاکہ ان پر عائد کرپشن کیسز جلد نمٹائے جاسکیں، پی ٹی آئی کا احتساب کا نعرہ عمران خان کے گرفتاری دینے سے انکاری ہونے کے باعث زبانی جمع خرچ ثابت ہواہے ، ملک میں انتخابات قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔