قوم قائد کی بیٹی کیساتھ کھڑی ہے :اسلم وٹو
نواں کوٹ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین ملک محمداسلم وٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ زمان پارک میں پارٹی کارکنان ،خواتین ،بچوں اور بزرگوںکو ڈھال بنانے کی بجائے آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے خود کو قانون کے حوالے کرکے عدالتوں کا سامنا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی، ووٹ کی عزت کیلئے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کیلئے فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے اور قوم قائد کی بیٹی کیساتھ کھڑی ہوچکی ہے ۔