• news

تربیلا، منگلا ، چشمہ کے آبی ذخائر  میں پانی کی آمد و اخراج


لاہور(نیوز رپورٹر ) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 23ہزارکیوسک اور اخرج 36ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 11ہزار 500کیوسک اور اخراج  11 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل آمد 18ہزار800کیوسک، اخراج 18ہزار 800کیوسک رہا۔
،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 22ہزار 600کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 9 ہزار 600کیوسک اور اخراج 3  ہزار کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 50ہزار500 کیوسک اور اخراج  45 ہزار500کیوسک،چشمہ 48ہزار 100کیوسک اوراخراج  40ہزارکیوسک، تونسہ آمد 42ہزار800کیوسک اور اخراج34ہزار 600کیوسک،گدو آمد 35 ہزار700کیوسک اور اخراج 31ہزار500 کیوسک، سکھر آمد 29ہزار300 کیوسک اور اخراج 8ہزار 900کیوسک، کوٹری آمد 7ہزار 800کیوسک اور اخراج صفرکیوسک،تریموں آمد 1ہزار 900کیوسک اور اخراج صفرکیوسک، پنجند آمد 2ہزار 800کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1427.95فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ  0.514ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1098.45فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ  0.370 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.50فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.068ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن