• news

فیصل آباد: ’’کٹافربہ سکیم‘‘، ’’کٹا بچائو سکیم‘‘ :فارمرز میں اعزازیہ کے چیکس تقسیم کا عمل شروع 


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ڈویژن بھر میں محکمہ لائیوسٹاک حکومت پنجاب کی سکیم کٹاپال پروگرام کے تحت ’’کٹافربہ سکیم‘‘اور ’’کٹا بچائو سکیم‘‘ میں رجسٹرڈکامیاب فارمرز میں اعزازیہ کے چیکس کی تقسیم کا عمل شروع ہوگیا ہے۔اس ضمن میں ضلع جھنگ کی تحصیل شورکوٹ کے مویشی پال حضرات میں گوشت کی پیداوار میں اضافہ برائے "کٹافربہ سکیم"اور"کٹابچائوسکیم"کے تحت کامیاب رجسٹرڈ فارمرز حضرات میں اعزازیہ کے چیکس تقسیم کئے گئے۔تقریب متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک شورکوٹ تحصیل کے دفتر میں منعقد ہوئی۔کٹا بچائوپروگرام کے تحت177فارمرز حضرات میں مبلغ 15لاکھ40ہزار پانچ سو روپے کے چیکس جبکہ کٹافربہ کروگرام کے تحت 26فارمرز میں مبلغ 9لاکھ88ہزار روپے کے چیکس بطور اعزازیہ تقسیم کئے گئے۔
یہ رقوم اس سال رجسٹرڈ کٹوں کے مطلوبہ وزن حاصل کرنے پرخوراک کی مد میں اعزازیہ کے طور پرتقسیم کی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن