• news

عمران کی جان کو خطرہ‘ اسد عمر کا  چیف جسٹس کو خط‘ ازخود نوٹس کا مطالبہ


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو نشانہِ انتقام بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد آئے‘ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ سے نو مقدمات میں ضمانت حاصل کی۔ معزز عدالت عالیہ نے حکام کو عمران خان کے خلاف ظالمانہ انتقامی کارروائیوں سے منع کیا۔ پولیس نے عدالتی احکامات کو پیروں تلے روندتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر حملے کے دوران گھر کے دروازے توڑے گئے اور دیواریں منہدم کر دی گئیں۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان اپنی جان کو لاحق خطرات سے بھی مسلسل آگاہ کرتے آئے، زندگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے معزز عدالت فوری از خود نوٹس لے۔

ای پیپر-دی نیشن