• news

مجھے گرفتار جرنا ، مفرور نوازشریف کو اقتدار میں لانا لندن پلان : عمران 


لاہور‘اسلام آباد (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بیگم بشریٰ گھر پر اکیلی تھیں جب حملہ کیا گیا مجھے گرفتار کر کے مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانا لندن پلان کا حصہ ہے۔ اپنے ٹویٹ اور ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس نے کس قانون کے تحت میرے گھر کارروائی کی۔ تمام کیسز میں ضمانت کے باوجود پی ڈی ایم کی حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، اس لئے حکومت کے مذموم ارادوں کو جانتے ہوئے بھی اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے آیا۔ پی ڈی ایم حرکتوں سے چوروں اور ڈاکوؤں کا یہ ٹولہ بے نقاب ہو گیا اور اس کے ناپاک عزائم سب پر عیاں ہو گئے ہیں۔ لاہور کا محاصرہ کسی مقدمے میں میری عدالت میں حاضری کو یقینی بنانا نہیں تھا۔ لاہور محاصرے کا مقصد مجھے جیل بھیجنا تھا تاکہ میں انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں۔ سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے جو انہیں گرفتار کئے جانے کی صورت میں پارٹی کی قیادت کرے گی اور فیصلے لے گی۔عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کا شکر گزار ہوں جو میری عدالت میں پیشی کے وقت آئے۔ پولیس نے میرے گھر میں چیزیں رکھ دیں۔ چادر اور چار دیواری کی حرمت کے اسلامی اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی۔ میں گھر کے تقدس کی پامالی، گھریلو عملے پر تشدد کا معاملہ عدالت لے جا رہا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن