حب ریلی کراس تیاریاں مکمل، مشکل ٹریک پر ڈرائیورز گاڑیاں آج دوڑائیں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) حب ریلی کراس کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، 30 کلو میٹر کے مشکل ٹریک پر آ ج ڈرائیورز گاڑیاں دوڑائیں گے۔حب ریلی کراس میں شرکت کیلئے ٹاپ ڈرائیورز نے ٹریک کی ریکی مکمل کر لی، ریلی کیلئے ڈرائیورز کی میٹنگ میں شیڈول طے کر لیا گیا، سب سے پہلے لیڈیز کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے۔دوسرے نمبر پر ویٹرنز کیٹیگری، تیسرے نمبر پر سٹاک کی چاروں کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے، آخر میں پری پئیرڈ کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے، پری پئیرڈ کیٹیگری میں پہلے ڈی پھر سی اس کے بعد بی اور پھر اے کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے۔سب سے آخر میں بائیکرز کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
، 80 ڈرائیورز نے حب ریلی کے دسویں ایڈیشن میں انٹری کرائی ہے، 50 سے زائد بائیکرز ایونٹ میں حصہ لیں گے۔30 کلو میٹر پر مشتمل حب ریلی کے نئے ٹریک پر صرف ایک لیپ ہو گا، مشکل ٹریک میں 7 کلو میٹر کی ساحلی پٹی بھی شامل ہے۔