• news

  پولیس نے وارنٹ نہیں دکھائے، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا: ڈاکٹر عظمیٰ 


لاہور (نامہ نگار) پولیس  نے زمان پارک میں رہائش گاہ پر سرچ آپریشن کے موقع پر سابق وزیر اعظم کی بہن عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی نے آپریش کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے دریافت کرنے پر سرچ وارنٹ نہیں دکھائے گئے اور ان کے شوہر کو بھی پکڑکر لے گئے ہیں۔ پولیس نے گھر میں اودھم مچا دیا ہے۔ فلسطین اور کشمیر میں ایسا نہیں ہوا۔ پورے گھر میں سامان بکھرا پڑا ہے۔ بشری بی بی اندر موجود ، چادری چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔ زمان پارک میںآپریشن کے بعد پولیس نے سندر داس روڈ پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں حماد اظہر، فواد چودھری، شیریں مزاری اور عثمان ڈار اور شہبازگل کو روک لیا اور انہیں زمان پارک نہیں جانے دیا۔ میاں محمود الرشید بھی موقع پر پہنچ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن