سانحہ ماڈل ٹاؤن، ملزم پولیس افسروں کو کرونا کے باعث حاضری سے مستقل استثنیٰ
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سات پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے کرونا کے خطرہ کے باعث ملزمان کو حاضری سے مستقل استثنی دے دیا۔
، پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اور پولیس اہلکاروں نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا،سابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبد الجبار، سابق ایس پی طارق عزیز،سابق ایس ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابو بکر ، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت اور سابق انسپکٹر بشیر نیازی، سابق ٹی ایم او لاہور علی عباس نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔