• news

عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا فیصلہ نہیں: حافظ حمد اللہ


اسلام آباد (خبر نگار) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش دینا پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا فیصلہ نہیں‘ ٹوئٹر پر بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ چند منٹ میں آٹھ ضمانتیں دینا دنیا کا تیز ترین انصاف ہے۔ مبارک ہو‘ اب زخمی ہونے والے پولیس کو حکم دینا باقی ہے کہ وہ زمان پارک جا کر عمران خان سے معافی مانگیں۔

ای پیپر-دی نیشن