• news

فیصل آباد اور کامونکے میں خاتون‘ نوجوان اور 2 بچوں سے زیادتی

`


فیصل آباد + کامونکی (نمائندگان خصوصی) نواحی علاقہ میں اوباش نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر خاتون کو بے آبرو کر دیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 239 ر ب میں ملزم مہندی حسن نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر (گ) کو بلایا اور اسے نامعلوم مقام پر خالی مکان میں لے جا کر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ بعدازاں اسے سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی کے رہائشی اسحاق کا چھ سالہ بیٹا عثمان گلی میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران محلہ دار ملزم فیضان بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا۔ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔کامونکی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق اْستاد نے شاگرد اور اوباش نوجوان نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ٹبہ محمد نگر کے محنت کش محمد طارق کا بیٹا بیٹریوں کے سکریپ کا کام کرنے والے چاند نامی کے پاس کرتا تھا کہ گذشتہ روز چاند نے زبردستی طارق کے بیٹے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن