امارات میں کچرا اٹھانے اور ری سائیکلنگ کی سروس کیلئے ایپ متعارف
ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات یو اے ای میں ایک کمپنی نے گھروں اور کاروباری اداروں سے کچرا اکٹھا کرنے کی ڈور ٹو ڈور سروس کے لیے ایک ایپ قائم کی ہے جس کا مقصد لوگوں کو کچرے کے انتظام اور ایک پائیدار طرز زندگی کو اپنانے میں مدد دینا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ری کیپ نامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے دبئی اور ابوظہبی میں ری سائیکلنگ کو مفت اور آسان بنانے کے لیے 46,000 صارفین پر مشتمل ایک بڑی کمیونٹی بنائی ہے۔ یہ ایپ گھروں ، کاروباری اداروں اور اسکولوں سے کوڑا کرکٹ جمع کرتی ہے۔